
A Website About Mubashir Hassan (Official) This Is All About Your Self.Urdu.Software.Seo.Facebook.Mail.Information All About And Your Help.Blogger.Wordpress.Pages.Twitter.Pindi Gheb.Noshera
Thursday, 4 September 2014
مائیکروسافٹ آفس یا کسی بھی ورڈ پراسیسر کے بغیر سی وی بنائیں (Mubashir Hassan Official)

ایک پروفیشنل ریسومی ﴿ سی وی ﴾ بنانے کے لیے آپ کو کسی مائیکروسافٹ آفس کی کوئی ضرورت نہیں۔ اس کام کے لیے گوگل ڈاکس ہی کافی ہے، جس میں کئی خوبصورت اور پروفیشنلز ٹیمپلیٹس مفت موجود ہیں۔
گوگل ڈاکس ٹیمپلیٹ گیلری میں جانے کے لیے درج ذیل یوآر ایل ملاحظہ کریں:
ابتدائی سات ٹیمپلیٹس کے آگے لکھے By Google Docs کا مطلب ہے کہ یہ
ٹیمپلیٹس گوگل نے خود تیار کر کے آپ کے لیے مفت فراہم کر رکھے ہیں۔
اب اس میں تدوین کرنا بہت ہی آسان ہے۔ اپنے تمام کوائف کا اس میں اندراج کر دیں۔ ڈاکیومنٹ کو محفوظ کرنے کے معاملے میں بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ گوگل ڈاکس آپ کی ہر تبدیلی کو خودکار طریقے سے محفوظ کرتا جائے گا۔ یہ فائل آپ کے گوگل ڈرائیو اکاؤنٹ میں محفوظ ہو جائے گی۔ جسے دیکھنے کے لیے آپ اس ربط پر جائیں:
اور اگر آپ کو فائل ای میل کرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کرنی ہو تو فائل مینو
میں سے Download as پر کلک کریں اور اپنا مطلوبہ فارمیٹ جیسے کہ ڈاک یا پی
ڈی ایف وغیرہ سلیکٹ کر کے فائل ڈاؤن لوڈ کر لیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment